Wednesday , January 23 2019
Home / Political News / PMLN Jalsa in NA-4 Koh Damaan Peshawar – Ameer Muqam Address

PMLN Jalsa in NA-4 Koh Damaan Peshawar – Ameer Muqam Address

PMLN Jalsa in NA-4 Koh Damaan Peshawar – Ameer Muqam Address

Yeterday a big public meeting of Pakistan Muslim League Nawaz (PML-N) held in Peshawar district. The provicial president of KPK PMLN Mr. Ameer Muqam address a very large Jals-eaam. He also inaugurated the Sui gas project in the area. Engineer Amit Muqam criticized the PTI’s Chairman and termed that he has became “Yaajooj Majooj”.

Area Map of NA-4 Peshawar Constituency with detail

عمران خان اقتدارکی خاطریاجوج ماجوج بن گئے ہیں،امیرمقام

پشاور – وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن گئی ،عمران خان اوراس کے ٹولے کاعوام کی فلاح وبہبودسے تعلق فیس بک تک محدودہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماراکام روزانہ کی بنیادپرعوام کوخوشخبری دینا،فلاح وبہوداورترقی کے منصوبوں کاآغازکرنا ہے جبکہ عمران خان کام صرف انتشاراورمایوسی پھیلانا ہے،2018کے انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کوووٹ دیںگے جبکہ تحریک انصاف کونااہلی پر بد دعائوں کا سامناہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن تعمیر وترقی پرعمل پیراہے جبکہ مخالفین نے اپنا وقت صرف دھرنوں اورکنٹینرپربزم نشاط میںگزاررہے ہیں جس کابدلہ عوام2018کی عوامی جے آئی ٹی میں لیںگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے فور کوہ دامان میں ایک ارب27کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے بعد ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرامیرمقام نے اہلیان دامان کوہ کوسوئی گیس کے افتتاح پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کا افتتاح کرکے آج دلی اطمینان ملاہے اور امید کرتاہوں کہ آئندہ انتخابات میں یہاں کے عوام شیرپرمہرلگاکرایک تاریخ رقم کریںگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں ناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ اورامان اللہ سمیت دیگررہنمائوں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔سوئی گیس کے منصوبے سے یونین کونسل متنی،ادیزی،شیرکیرہ،اضاخیل اوریونین کونسل میریم زی سمیت دیگرملحقہ علاقے مستفید ہوںگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پرویز خٹک کیخلاف ان کے اپنے ہی اتحادی آوازاٹھانے لگے ہیں جومیرٹ کے قتل کاثبوت ہے،عمران خان کی حماقتوں سے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،عمران خان کامسئلہ احتساب نہیں ہے ورنہ خیبرپختونخوام یںاحتساب کمیشن کے ہاتھ پائوں نہ کاٹتے،شیرپائوکے وزراء کوکرپشن کے الزام پربرطرف کرکے دوبارہ حکومت میں شامل نہ کرتے۔ عمران کامقصدصرف وزیراعظم بنناہے خواہ وہ کسی بھی طریقہ سے بنیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کوچھوڑکرلنکا ڈھانے کی مہم میں لگ گئے ،خیبرپختونخواکے عوام کااستحصال کرنے پرعمران خان قابل مواخذہ ہیں،عمران نیازی صرف وزارت عظمیٰ کی تسبیح پڑھ رہے ہیں عوام کے مسائل پران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ دھرنے والے ایک دن معاشرے کے قاتل ٹھہریںگے،عمران خان عوام کی فلاح وبہبودکی خاطر نہیں بلکہ اقتدارکی خاطریاجوج ماجوج بن کرمیدان میں اترے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست اور نیت میں فتورہے،صوبائی حکومت کے بس میں صرف دھرنادیناہے عوام کے مسائل کاحل نہیں،تحریک انصاف نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے الزام تراشی کی روش اپنائی ہے۔

Pictures Gallery of PMLN Jalsa NA-4 Peshawar (Koh-e-Damaan)

 

Check Also

Lahore Bar Election 2019 - Candidates List

Lahore Bar Election 2019 – Candidates List

Lahore District bar association’s annual elections will be held on 12th January 2019. All arrangements …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.