Wednesday , January 23 2019
Home / Political News / Lahore District Bar Association Election Result 2019

Lahore District Bar Association Election Result 2019

Polling Today – Lahore District Bar Association Election Result 2019

ایشیا کی سب سے بڑی لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے آج ایوان عدل میں میدان سجے گا۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کیمپ لگا لئے ہیں۔ 8600 وکلاءاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ صبح نوبجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ پنجاب بار کونسل کے وکلاءکو پنجاب بار کونسل کے کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی،

انتخابات میں صدر کے عہدے پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں چوہدری اویس احمد قاضی، خواجہ نیئر اور محمد عاصم چیمہ شامل ہیں۔ نائب صدر کی نشست پر 6 امیدوار اعجاز بسرا، بابر ہمایوں چوہان، پرویز سلہری، رانا آصف، رانا محمد نعیم اور عمران ملک میں مقابلہ ہو گا۔ سیکرٹری کی اہم ترین نشست پر 8 امیدوار میدان میں ہیں جن میں آصف شاکر، ابرار حسین چوہدری، پیر سید فرید الحق چشتی، مدثر بٹ، ریحان احمد خان، ملک عدیل احسان، ملک مقصود کھوکھر اور نصیر بھلہ شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے تحسین طاہر گجر، راجہ فیصل شہزاد، ضرغام وحید بٹ، میاں اسامہ اور میاں غلام مصطفی مقابلے پر ہیں۔ فنانس سیکرٹری کے لئے راجہ نعمان علی اور نعیمہ مشتاق شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست کے لئے سمیع اللہ خان اور میاں رضا محمود میں جوڑ پڑے گا۔

نائب صدر ماڈل ٹاون کی نشست پر چوہدری شبیر خان اور سید مجتبیٰ کاظمی میں کانٹے کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے جبکہ نائب صدر کینٹ کی نشست پر رانا منظور احمد اور میاں سخاوت علی مدمقابل ہیں۔ آڈیٹر کی نشست پر چوہدری عمران رفیق بھنڈارہ اور مرزا اصغر بیگ میں جوڑ ہے۔ ممبر ایگزیکٹو کی نشست کے لئے 10 امیدوراروں میں سے 7 بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں تنویر احمد خاں، رجب علی، عمیر چوہدری، لیاقت علی سعید، مشرف انور قاضی، ملک محسن قیوم اور نیک محمد چوہدری شامل ہیں۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین چوہدری عمران مسعود کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق صرف بائیو میٹرک سے تصدیق شدہ ووٹرز ہی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

Gujranwala District Bar Association Result 2019

Faisalabad District Bar Association Result 2019

Multan District Bar Association Result 2019

Rawalpindi District Bar Association Result 2019

Lahore District Bar Association Result Update 12 Jan 2019 – Gujranwala, Multan, Sahiwal, Faisalabad, Rawalpindi, Sargodha

Check Also

Bilawal Bhutto Zardari - Asif Ali Zardari Jalsa Garhi Khuda Bakhsh Larkana on Benazir Bhutto Barsi 2007-2018-min

Bilawal Bhutto Zardari – Asif Ali Zardari Jalsa Garhi Khuda Bakhsh Larkana

Bilawal Bhutto Zardari – Asif Ali Zardari Jalsa Garhi Khuda Bakhsh Larkana on Benazir Bhutto …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.