JUI Urdu News of 100 Sala Aalmi Ijtima 2017

JUI Urdu News in Connection with 100 Sala Aalmi Ijtima 2017

Peshawar / Nowshera (Wednesday, April 5, 2017) – JUI Urdu News in connection with 100 years of Jamiat Ulamae Islam being held in Azakhel Royal Homes City. This small town is located between Peshawar city and Nowshera city.

Both cities are situated at distance of 25 kilometers from Aza Khel city on G.T. Road.

JUI’s central secretary general and deputy chairman senate Maulana Abdul Ghafoor Hyderi addresses conference at Peshawar press Club today.

صد سالہ اجتماع سے دنیا کو امن کا پیغام دینگے,انسانیت کی بقاء اور فلاح ہی جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے ، اجتماع کا مقصد جمعیت علماء اسلام کا اپنے تاسیس کے سو سال پورا کرنے پہ اپنے اکابرین کے شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ، اجتماع کی تمام تیاری آخری مراحل میں ہیں، معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے میڈیا امن کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ نے صد سالہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہے جمعیت علماء اسلام اپنی تاسیس سے لیکر آج تک اپنی شاندار ماضی کے سو سال پورے کرچکی ہے اس موقع پہ اپنے اکابرین کی شاندار ماضی انکی ملی دینی وقومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 7.8.9اپریل کو پشاور اضاخیل میں عالمی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے جسکی تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہے اجتماع سے دنیا کو امن کا پیغام دینگے علماء اور دینی مدارا کے خلاف دہشتگردی کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں علماء اور دینی اداروں سے ہمیشہ امن کا پیغام گیا ہے انہوں نے کہا کہ اجتماع کیلئے ملک بھر سے کارکنوں کی آمد شروع ہیں اور معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ 7-8-9-اپریل کو جمعیت کا کوئی بھی کارکن گھر نہ بیٹھیں بلکہ ہر قدم پشاور اضاخیل کی جانب ہو ۔

Famous Hindu Pundit Channa Lal Joined JUI

معروف ہندو پنڈت چنا لال قائد جمعیت کی موجودگی میں جمعیت علماءاسلام میں شامل

جمعیت علماءاسلام پیچھے دیکھنے کی بجائے مستقبل کا وژن رکھتی ہے۔جنگوں اور بندوقوں کے زور پر ملک فتح کرنے کا وقت گزر گیا۔آج بھی ممالک مین مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔بدقسمتی سے ہم گزشتہ 70 سالوں سےعالمی سطح پر تنہائی سے نہیں نکل سکے۔اجتماع میں اہم شخصیات شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نےاسلام آباد چک شہزاد میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔قائد جمعیت کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے سو سال پورے ہونے پر جمعیت صد سالہ عالمی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور یہ اجتماع تاریخی اہمیت کا حامل اجتماع ہوگا۔
اجتماع میں امام کعبہ الشیخ عبد الرحمٰن السدیس بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم،قائد حزب اختلاف،سپیکر وچیئرمین،تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔مولانا کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ماحول اور تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔ہمیں دنیا کو بدلتے تناظر میں دیکھنا ہے۔اس موقع پر ہندو مذہب کے سب سے بڑے پنڈت چنا لال نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماءاسلام پاکستان مین شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سنیٹر طلحہ محمود ،مفتی ذاہد ودیگرجمعیت علماءاسلام کے رہنماء موجود تھے۔

Bangladeshi delegation reached Islamabad for attending hundred years international conference

See also  GBLA-1 Gilgit Halqa Political Analysis, Maps for Election 2020 - PMLN vs PPP vs PTI

صدسالہ عالمی اجتماع میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے وفد میں مولانا عبید اللہ فاروق۔ مولانا عبدالرب اور مفتی مسعود الکریم شامل ھیں ۔وفد کا استقبال مولانا محمد امجد خان مولانا مولانا جمیل الرحمن دراخوستی حاجی عبد القیوم اور دیگر نے کیا.وفد پشاور پھنچ گیا ھے اور صد سالہ عالمی اجتماع کے پنڈال کا جائزہ لیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اجتماع کی کامیابی کیلئے دعاء بھی فرمائی

Print Media Convention in Azakhel for International JUI 100 Year Celebrations 2017

صدسالہ عالمی اجتماع کے حوالے سے اجتماع گاہ میں پرنٹ میڈیا کنونشن قائد جمعیت مولانافضل الرحمٰن مدظلہ،فخرجمعیت ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری ودیگر جمعیت علماء کی مرکزی وصوبائی قیادت موجودچیئرمین مرکزی میڈیا سنٹر وصوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے اجتماع کی کوریج کے انتظامات سے صحافی برادری کو آگاہ کیا۔ملک پاکستان کی مشہور ومعروف صحافیوں کی شرکتعالمی اجتماع کے تمام انتظامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

Electronic media convention for International Conference at Aza Khel Nowshera

صدسالہ عالمی اجتماع کے پنڈال میں الیکٹرانک میڈیا کنونشن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اور مرکزی وصوبائی قیادت موجود
قائد جمعیت نے اجتماع کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالیاور اجتماع کے انتظامات سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔
چیئرمین مرکزی میڈیا برائے اجتماع حاجی عبدالجلیل جان صاحب نے اجتماع کی براہ راست کوریج کے انتطامات سے میڈیا کو آگاہ کیا اور ان کو سیٹلائٹ فریکونسی لنکس بھی دیئے۔

Important meeting between JUI’s elders and KPK police officers on the security issues of the International Conference Aza Khel Nawshera

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 9,8,7اپریل کو تاسیس جمعیت کے عالمی اجتماع کی سیکورٹی کے حوالہ سے جمعیت علما ء اسلام کے قائدین مولانا گل نصیب خان، مرکزی سالار عبدالرزاق لاکھو، میڈیا کمیٹی کے چئیرمین عبدالجلیل جان، صوبائی سالار مولانا عزیز احمد، مولانا راحت حسین، ملک ریاض ایم پی اے، ڈی آئی جی مردان، ایس پی ٹریفک نوشہرہ، ایس پی ٹریفک پشاور، ڈی سی نوشہرہ، ڈی پی او نوشہرہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ سیکورٹی کے حوالہ سے اہم ملاقات ہو ئی،
سیکورٹی سالار عبدالرزاق لاکھو، مولانا عزیز احمد نے نقشہ کی مدد سے ٹریفک انتظامات اور سیکورٹی کے حوالہ سے تفصیل سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا، اعلیٰ حکام نے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے منظم سیکورٹی اور اعلیٰ منصوبہ بندی کو سراہا، اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

PMLN KPK Leaer Ameer Muqam visit Azakhel venue – he is advisor of Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif

See also  Rajanpur New Halqa Bandi 2018 - MNA, MPA Seats

وزیراعظم پاکستان کے مشیر وصوبائی رہنما مسلم لیگ( ن) امیر مقام کا صد سالہ عالمی اجتماع کا دورصوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے تمام انتظامات سے آگاہ کیا۔امیر مقام نے تمام بندوبست کا جائزہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اجتماع میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر حاجی شمس الرحمٰن شمسی،سنیٹر راحت حسین،حاجی عبدالجلیل جان،صلاح الدین،عین الدین شاکر و دیگر مرکزی وصوبائی قائدین موجود تھے۔

Journey on feet  from Lakki marwat to Aza Khel. reached Peshawar and welcome by Haji Abdul jalil Jaan and Qari Usman

لکی مروت سے پیدل عالمی اجتماع میں شرکت کرنے والے پنڈال کی طرف روانہ پشاور پہنچ گئے۔حاجی عبدالجلیل جان اور قاری عثمان نے استقبال کیا۔

Pictures gallery

Muhammad Ibraheem Shaikh reached Azakhel on Bicycle from Lasbela Balochistan

محمد ابراہیم شیخ لسبیلہ بلوچستان سے پشاور عالمی اجتماع گاہ بذریعہ سائیکل بہنچ گئے
شیخ ابراہم لسبیلہ سے براستہ کراچی،سکھر،ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوتے ہوئے آج اضاخیل نوشہرہ میں صد سالہ عالمی اجتماع کے پنڈال میں بہنچ گئے.کارکنان میں خوشی کی لہرقائدین و کارکنان نے شیخ ابراہیم کو اتنی طویل مسافت سائیکل پر طے کرنے پر مبارکباد دی اور صد سالہ کی کامیبابی کیلئے دعاء بھی کی.

Training session in Jamia Islamia Saddar Bazar Rawalpindi in connection with 100 years Yaum e Tasees of Jamiat Ulamae Islam (JIU)

راولپنڈی – جامعہ اسلامیہ صدر بازار میں جمعیت طلبہ اسلام حضرت مولانا قاری سعید الرحمن رح یونٹ کے زیراہتمام تربیتی کنونشن سے ترجمان جمعیت حضرت مولانا محمدامجدخان،قائد پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن،خطاب کررہے ہیں سٹیج پر مفتی عبدالرحمن،مولانا عبید الرحمن قریشی،فضل الرحمن کاکڑ محمد بشارت عباسی،انس محمود اور دیگر موجود ہیں

JUI invitational conference in Jamia Muhammadia Hasan Abdaal in connection with 100 sala Aalmi Ijtima 2017 – Spokesperson Jamiat Hazrat Maulana Muhammad Amjad Khan Addressing.

See also  NA-73 Sialkot Area, Map, Candidates and Result

حسن ابدال – جامعہ محمدیہ میں تکمیل ختم بخاری شریف وتقسیم اسناد کی تقریب سےبسلسلہ صد سالہ عالمی اجتماع سے ترجمان جمعیت حضرت مولانا محمدامجد خان خطاب کر رہے ہیں

JUI’ organized dinner for European Ambassadors in Islamabad Serena Hotel. Ameet JUIF Maulana Fazal ul Rehman address the guests.

جمعیت علماءاسلام کی جانب سے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں یورپی ممالک کے سفراء کے اعزازمیں ظہرانہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ،سینیٹر طلحہ محمود ودیگر قائدین شریک

دین اسلام کی بنیاد انسانیت کی فلاح وبہبود ہے ۔اس کا تعلق کسی خاص علاقے ،قبیلے ،قومیت اور زمانے سے نہیں ۔ہم اقوام عالم کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ہمیں مغرب کے علوم اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہئے جبکہ مغرب کو مسلمانوں کے علوم اور ٹیکنا لوجی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔جے یو آئی سمیت تمام مکاتب فکر نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے ، جو بھی امریکی پالیسی سے اختلاف کر تا ہے امریکہ اسے دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیتا ہے۔جمعیۃ علماء کی بنیاد فلسفہ عدم تشدد پر رکھی گئی۔ہم خو د بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں اور سوسالہ اجتماع میں اسی فلسفے کو آنے والی نسلوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔اسلام کی بنیاد فرقہ واریت پر نہیں بلکہ وسیع اور آفاقی تصور کے ساتھ اپنے پروگرام کو انسانیت کی بھلائی کیلئے پیش کیا ہے ، مغرب نے طاقت کے زور پر دنیا پر قبضے کارواج 1945ء کے بعد ختم کیا، جبکہ جمعیۃ علماء نے1919ء سے ہی فلسفہ عدم تشددکو اپنایا۔جمعیۃ علما ء اسلام پاکستان کی سب بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت ہے۔مدارس ومساجد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔

Leave a Comment