Hajj Policy 2019 Ready to be Announced – Subsidy Issue Refereed to PM Imran Khan
وزارت خزانہ کا حاجیوں کو ساڑھے چار ارب روپے کی سبسڈی دینے سے انکار ،فیصلہ وزیراعظم کریں گے
سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کے لیے ساڑھے چار ارب روپے کی سبسڈی، وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دئیے اب سبسڈی کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،حج پالیسی 2019ء تیار وفاقی کابینہ میں منظوری کے ساتھ اعلان کی تیاریاں مکمل،حج 2019ء سرکاری حج سکیم 60فیصد اور پرائیویٹ حج سکیم 40فیصد رکھنے کا حتمی فیصلہ،پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210خوش قسمت حضرات فریضہ حج ادا کریں گے ،ایک لاکھ7ہزار 542سرکاری سکیم کے ذریعے جبکہ 71ہزار 668پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جائیں گے،
سرکاری حج سکیم کی درخواستیں جنوری کے آخری ہفتے سے وصول کرنے کی تجویز،
سرکاری حج سکیم کے پیکج کا فیصلہ سبسڈی کا فیصلہ ہونے کے بعد کرنے کی تجویز،
سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہو گا،
سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم کے لیے ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ کی معیاد 10فروری2020ء مقرر،حج2019ء کے لیے نیا ملنے والا 5ہزار حاجیوں کا کوٹہ نئے ٹورز اپریٹرز کو دینے کا فیصلہ، حج2018ء میں خدمات انجام دینے والوں کا کوٹہ حج 2017ء والا رکھنے کی تجویز ،سرکاری حج سکیم کے پیکج میں قربانی کی رقم شامل نہیں ہو گی،جو عازمین رقم جمع کرائیں گے ان کی قربانی کا اہتمام وزارت مذہبی امور کرے گی،
Major Points
سرکاری حج سکیم کے 50فیصد حاجی پاکستان سے براہ راست مدینہ جائیں گے،50فیصد جدہ ،پاکستان سے مدینہ جانے والے واپس جدہ سے آئیں گے اور جدہ جانے والے مدینہ سے واپس آئیں گے،سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کو مکہ ،مدینہ ،مشاعر میں3وقت کا کھانا ملے گا،50فیصد حاجی مناسک حج مونو ٹرین کے ذریعے مکمل کریں گے،50فیصد حاجی مناسک حج بسوں کے ذریعے مکمل کریں گے۔