Hajj 2019 Contract Signed Between Pakistan and Saudi Arabia

Hajj 2019 Contract Signed Between Pakistan and Saudi Arabia and Road To Makkah Project 

Yesterday in Islamabad an M.O.U has been signed between Government of Pakistan and Govt of KSA. According to it Pakistan will send 1,84,000 Hujjaj to Makka and Madina in the upcoming hajj season 1440 AH. Thus increase in quota will 5000 persons.

When Hajj Application Collection will Start for Govt.

Sponsored scheme?

It is expected the MORA will announced the receiving of hajj application in next month of January 2019.

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا۔ حج 2019 کے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری جبکہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن نے دستخط کئیے۔ معاہدے کی رو سے پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کر دیا گیا۔ پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج ادا کر سکیں گے۔

پاکستان کی درخواست پر ” روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ” میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔ پاکستان کی درخواست پر اب پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ سعودی حکام نے مذاکرات میں کہا کہ 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔

See also  Hajj Quota Case Proceedings in Sindh High Court - Cause List Dated 23-05-2017 (Tuesday)

منی میں گنجائش میں اضافے کے بعد نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منی میں ٹھہرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حکومت پاکستان کی تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Hajj 1440 2019 Contract MOU Signing Between KS and Pakistan on 9 Dec 2018 min

Leave a Comment