Government Hajj Balloting Still Under Postponement – APP News Report Dated 5th February 2018
سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کا سلسلہ التواء کا شکار
05, فروری 2018
اسلام آباد (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کا سلسلہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور
نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کے حوالے سے دائر درخواستوں کو یکجا کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کیا جا ئے تاکہ وزارت اپنا مؤقف پیش کرسکے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں میں حج کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے وزارت کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے اور درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں شرعی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پرائیوٹ ٹورز آپریٹرز کی طرف سے دائر درخواستوں میں وزارت کو جزوی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دونوں معزز عدالتوں میں سے ایک نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد ہونا چاہیے جبکہ ایک عدالت نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کا کوٹہ 50 فیصد ہونا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ تمام کیسوں کو یکجا کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کیا جائے تاکہ وزارت اس حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کاتحت حج قرعہ اندازی کا فیصلہ عدالتی فیصلے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
Government of Pakistan, Ministry of religious affairs (MORA) schedule the hajj balloting (Draw) on last month. But due to judgement in Lahore and Sindh High Courts, it was postponed.
Now MORA is approaching supreme court of Pakistan to combine the different cases in Islamabad High Court.
Private tour hajj operators are in the court against the Govt hajj quota. They are demanding 50/50 Quota for Govt and private hajj schemes.
Now Hajj Qura-Andazi will be held after the courts orders.
Ab hajj qurandaze kab huke