Today in Punjab province the district’s Bar Association elections are being held. Voting will start at 09:00 AM. While the polling time will end at 04:00 PM in the evening. After the voting process, the process of vote counting will begin.
In Punjab province, the Bar Association Elections will be held at the districts and Tehsils Level.
Almost 40 Districts Bar Association and more than 100 Tehsil Bar Association will participate in the election. The Lawyers will choose their representatives for the season 2023-2024.
The elected body will perform for the full year of the tenure.
Multan District Bar Association Election Results 2023
In the Multan district Courts area, 13 polling booths have been established for the polling of the District Bar Association elections. More than 5000 registered voters will use their rights of votes. The Polling Time is from 9 AM to 4 PM.
There are 16 seats and 30 candidates are in the field.
The detail is as under:
ملتان بار کی صدارت کا تاج سید وحید رضا بخاری کے سر سج گیا
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدارت کے سہرا انڈیپینڈنٹ لائرز گروپ کے حمایت یافتہ سید وحید رضا بخاری کے سر سج گیا وہ 1439 ووٹ لیکر کامیاب پائے ہیں اسی طرح گیلانی گروپ کے سید علی الطاف گیلانی بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کے حامیوں نے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ضلع کچہری میں جشن منایا ۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ اپنے منتخب عہدیداران کو کندھوں پر اٹھا کر بھی جیت کی خوشی منائی ۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر سید علی الطاف گیلانی کامیاب ہوگئے ۔ سید علی الطاف گیلانی 1184 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرائے گئے۔صدارت کی نشست پر ناکام ہونے والے دوسرے صدارتی امیدوار عمران خان خاکوانی 860 ووٹ اور رانا معراج خالد 489 ووٹ لیکر ناکام ہوگئے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر حصہ لینے والے سید نوید الرحمٰن ہاشمی 652 ، سید عارف حسن شاہ 639، ملک عدنان احمد 588 ووٹ اور خالد خان بلوچ 130 ووٹ حاصل کرسکے۔نائب صدرات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پر محمد طارق سیال کامیاب ہوگئے۔محمد طارق سیال نے 1666 ووٹ حاصل کیے انکے مدمقابل فہد خالد 770 اور سعدیہ ارم 311 ووٹ حاصل کر سکیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر روبینہ رانا 1322 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ حافظہ حفظہ رحمٰن 1284 ووٹوں کے ساتھ ناکام ہوگئیں۔ اسی طرح لائبریری سیکرٹری کی نشست پر محمد عمر محمود قریشی 1117 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرائے گئے ہیں انکے مدمقابل امیدوار عدیل احمد قیصر انصاری 958 جبکہ سید محمد طارق بخاری 619 ووٹوں کے ساتھ ناکام رہے۔ اسی طرح فنانس سیکرٹری کے عہدے پر محمد امتیاز جمیل 1763 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل راحیلہ مبشر کلاسرہ 960 ووٹ لیکر ناکام قرار پائی ہیں ۔