ملک میں اگست تک کورونا مریض 40 لاکھ ہوجائیں گے
Daily Jang Breaking News Dated 24th June 2020 (Wednesday)
طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اعدادوشمار درست حقائق کی نشاندہی نہیں کر پا رہے ہیں، جولائی اور اگست تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے نے طبی ماہرین کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے جو نہ صرف کم ٹیسٹوں کے باعث حکومتی اعدادوشمار کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں بلکے کیسز اور اموات میں اضافے کے خطرناک رجحان کی جانب بھی اشارہ کر رہے ہیں ۔
اس بات کا انکشاف جیو نیوز کی تحقیق سے ہوا جس میں ملک کے چار بڑے شہروں سے غیر جانبدار طبی ماہرین کی آرا اور اعدادوشمار کو پرکھا گیا ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی صورتحال آیندہ ماہ مزید خطرناک ہو سکتی ہےاور جولائی ،اگست تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 سے 40 لاکھ تک جاسکتی ہے جبکہ اموات بھی بڑھ 80 کر ہزار تک پہنچ سکتی ہیں ۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے پروفیسر سعید خان نے بھی انہی خدشات کا اظہار کیا جن کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا کے جتنے مریض سامنے آرہے ہیں اور جتنی اموات ہو رہی ہیں وہ آنے والے وقتوں میں چار سے پانچ گنا تک بڑھ سکتی ہیں ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کا کہنا ہے کے اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے بھی بڑھ جائے گی۔

Sports Workers Helpline Football Live Streaming, Cricket Matches Online, Election Results