Thursday , December 13 2018
Home / Hajj and Umrah News / Hajj 2019 – 1st Mushawarti Ijlas (Consultative Workshop) in Lahore Today 25 Oct 2018 Live Updates

Hajj 2019 – 1st Mushawarti Ijlas (Consultative Workshop) in Lahore Today 25 Oct 2018 Live Updates

Post Hajj Meeting in Islamabad – Federal Minister Pir Noorulhaq Qadri Address

ہماری اگلی حج پالیسی کا محور حجاج کرام کی بہترین سہولت اور خدمت ہونا چاہیے۔ حجاج کرام سے مشاورتی ورکشاپس/سوشل میڈیا/ویب سائٹ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا: پیر نور الحق قادری
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت گذشتہ حج کے انتظامات کے تنقیدی جائزے کیلئے پوسٹ حج اجلاس کا انعقاد

(اسلام آباد: 23 اکتوبر، 2018) ہماری اگلی حج پالیسی کا محور حجاج کرام کی بہترین خدمت اور سہولت ہونا چاہیے ۔ حجاج کرام سے مشاورتی ورکشاپس/سوشل میڈیا/ویب سائٹ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے گذشتہ حج کے انتظامات کے تنقیدی جائزے کیلئے پوسٹ حج اجلاس کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق احمد ، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کے ہمراہ تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی جسمانی تندرستی و صحت، نظم و ضبط اور مناسکِ حج کے حوالے سے تربیت پر بھرپور توجہ دی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو منظم انداز میں استعمال کیا جائے ۔ چند مشکلات کے باوجود حج 2018 اچھا رہا تاہم اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ حجاج کرام کی سعودی عرب روانگی اور وطن واپسی کیلئے اوپن سکائی پالیسی کی کوشش کریں گے تاکہ شاہین ایئر جیسے مسائل مستقبل میں پیش نہ آئیں۔ پاکستانی حجاج کرام کے امیگریشن انتظامات پاکستان میں ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سعودی ایئر پورٹس پر وقت کی مزید بچت کی جا سکے۔ دوسرے ممالک کے حج مشن دفاتر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی دوسرے ممالک کے حجاج کے اخراجات کا سرکاری حج سکیم سے تقابلی جائزہ بھی بنایا جائے ۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں محمدمشتاق احمد نے کہا کہ حجاجِ کرام کی رہائش گاہوں پر ان کو میسر سہولیات کی تفصیل آویزاں کی جائے۔ وزارت حجاج کی شکایات اور فیڈ بیک کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حجاج ِ کرام کی بہتر خدمت کیلئے وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام دفتر امور حجاج پاکستان جدہ، پاکستان حج میڈیکل مشن، معاونین ، ایئر لائنز، بینک اور دیگر سٹیک ہولڈرز تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اس سے قبل ڈی جی حج جدہ ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے حج 2018 کے انتظامات کے حوالے سے تمام شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال حج انتظامات جلد شروع کئے تاہم سرکاری و پرائیویٹ کوٹہ کی تقسیم اور شاہین ایئر لائن کے مسائل کی وجہ سے مشکلات رہیں۔ مشاعر میں بعض مکاتب کی ناقص کارکردی کی وجہ سے مؤسسہ جنوب ایشیاء کو انہیں بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔ دورانِ حج 120 حجاج کی اموات ہوئیں ۔ اجلاس کے آخر میں تمام افسران نے وفاقی وزیر اورسیکرٹری مذہبی امور کو اپنی تجاویز و آراء پیش کیں اور حج انتظامات 2019 کی تیاری کو خدمت کی جذبے سے سر انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

1st Consultative Workshop on Hajj 2019 in Lahore Today Live

نئی حج پالیسی کی تشکیل سے قبل حجاج کرام سے تجاویز و آراء کے حصول کیلئے پہلی حج مشاورتی ورکشاپ کل .25 اکتوبر بروز جمعرات حاجی کیمپ لاہور میں منعقد ہو گی

Venie : Haji camp Lahore

Time: 10:00 AM

Date: 25th October 2018

Purpose : To get feedback for Hajj policy 2019 / 1440 AH

Hajj 2019 Mushararty Policy Workshop 25 Oct 2018 Lahore
Hajj 2019 Mushararti Policy Workshop 25 Oct 2018 Lahore

Watch Live 

Check Also

Hajj Sermon Live from Namra Mosque Arafaat Makkah KSA Dated 20 August 2018 - 9 Zilhajjah 1439 AH

Khutba e Hajj Masjid e Namra Arafaat Makka Live Sermon 1439 / 2018

Khutba e Hajj Masjid e Namra Arafaat Makka Live Sermon 1439 / 2018 Today is …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.