کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور کے متعدد علاقے سیل کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس بڑھنے کے خدشات کے سبب پنجاب حکومت نے لاہور کے متعدد علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ صوبے بھر میں دفعہ 144 سختی سے عمل درآمد کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔
فیصلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
صدر، سکندریہ کالونی، سمن آباد، رستم پارک، گلشن راوی، رائیونڈ سٹی، رحمان پورہ، بیگم کوٹ اور شاہدرہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جائے گا۔
- Lahore Saddar
- Sikandia Colony
- Samanabad
- Rustam Park
- Gulshan Ravi
- Raiwind City
- Rehman Pura
- Bagum Kot
Shahdara
حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں کو کورونا وائرس سے کلیئر ہونے تک سیل رکھا جائے گا جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔